صوفیہ حیات نے سلمان خان اور کرن جوہر پر اقربا پروری کاالزام عائد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوفیہ حیات نے سلمان خان اور کرن جوہر پر اقربا پروری کاالزام عائد کردیا
صوفیہ حیات نے سلمان خان اور کرن جوہر پر اقربا پروری کاالزام عائد کردیا

ممبئی:بھارتی گلوکارہ، اداکارہ اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی صوفیہ حیات نے کہا ہے کہ فلم پروڈیوسر، ہدایت کار اور بگ باس او ٹی ٹی ہوسٹ کرن جوہر، بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے زیادہ برے ہیں۔

انہوں نے سلمان خان اور کرن جوہر پر الزام عائد کیا کہ یہ دونوں تشدد کو فروغ دیتے ہیں اور پروگرام بگ باس میں اقربا پروری کرتے ہیں۔

بگ باس کی سابق کنٹسٹنٹ صوفیہ حیات نے یہ بات جمعرات کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انکا مزید کہنا تھا کہ بگ باس میں یہ دونوں اقربا پروری کرتے ہیں۔

سنڈے کا وار پر مبنی پروگرام کے قسط کے بعد کرن جوہر پر بگ باس او ٹی ٹی فینز نے کافی تنقید کی۔ شو کے بہت سے ناظرین کا کہنا تھا کہ کرن جوہر اداکارہ شمیتا شیٹھی سے تعصب رکھتے ہیں۔

صوفیہ حیات نے کہا کہ اگر اس قسم کا شو برطانیہ میں ہوتا تو انہیں فوری طور پر آف ایئر کردیا جاتا، اسکی وجہ یہ ہے کہ اس میں تشدد پر مبنی رویے کو فروغ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرن نے زیادہ ٹی آر پی پیز لینے کے لیے لوگوں کی توہین کا پرانا طریقہ اختیار کررکھا ہے جو غلط رواج ہے۔

مزید پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کیلئے نامزدگیاں، شوبزستاروں کی مکمل فہرست سامنے آگئی

Related Posts