اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ممبرقومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین، خالد مگسی، سینیٹر انوار الحق، احمد خان اور تاج آفریدی بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال، خصوصاً کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلقہ امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات ضروری ہیں،سپہ سالار