سوشل پلیٹ فارمز فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام بھی اسرائیل کے اتحادی بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اسرائیل کے کہنے پر غزہ جنگ سے متعلق پوسٹیں ہٹانے لگے، اسرائیل کی فرمائش پر ہزاروں پوسٹیں ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے جبکہ اسرائیل کا یہ دعویٰ کئی مرتبہ جھوٹا ثابت ہو چکا ہے کہ وہ حماس کے ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے۔

الشفا اسپتال ڈاکٹروں اور عملہ سے خالی، نوزائیدہ بچے صہیونی فوج کے رحم و کرم پر

اب جھوٹے پروپیگنڈے کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی پوسٹیں ہٹانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی درخواست پرفیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا اور ٹک ٹاک نے غزہ جنگ سے متعلق ہزاروں پوسٹ ڈیلیٹ کردیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام کو اسرائیل سے 8 ہزار سے زائد درخواستیں ملیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی درخواستوں میں شامل 94 فیصد غزہ جنگ سے متعلق پوسٹوں کو ایپس سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Related Posts