معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل فضا علی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹی کی ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اداکارہ فضا علی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثراوقات اپنی بیٹی فرال کی انسٹا ریلز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آتیں اور اُن کی جانب سے اداکارہ کی پرورش پر سوال اٹھایا جارہا ہے۔
صارفین نے اداکارہ کی پرورش پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فرال بہت معصوم ہے، اسی لئے اداکارہ کو چاہئیے کہ اسے سوشل میڈیا اور اداکاری سے دور رکھیں۔ ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ فضا علی اپنی بیٹی سے یہ سب کرواکر اس کا بچپن چھین رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فضاعلی کی طلاق ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیٹی کی اکیلی پرورش کرتی ہیں۔