نمرہ علی نے یونیورسٹی میں داخلے کیلئے کیا کیا جتن کیے؟ ویڈیو بیان میں انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادیہ علی

نمرہ علی کا شمار پاکستان کی مشہورومعروف سوشل میڈیا اسٹارز میں کیاجاتا ہے۔ نمرہ علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کیلئے بہت پاپڑ بیلے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران نمرہ علی نے اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا کے متعلق اہم انکشافات کیے۔ سوشل میڈیا اسٹار نمرہ علی کی ویڈیو پر مبنی انٹرویو کے خاص نکات قارئین کی نذر کرتے ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODE1MjIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MTUyMiAtINmF2LTaqdmE2KfYqiDYp9mI2LEg2KfYsNuM2KrZiNq6INqp24wg2q/Ystix2q/Yp9uB2YjauiDYs9uSINqp2KfZhduM2KfYqNuMINqp24wg2YXZhtiy2YQg2KraqSDZvtuB2YbahtmG25Ig2YjYp9mE24wg2KfYs9m52LHZiNmG2q8g2LnYuNmF24zZsCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODE1NTAsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTEvY2NsT0tWb1Iyd3dtcS0zMDB4MTgwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2YXYtNqp2YTYp9iqINin2YjYsSDYp9iw24zYqtmI2rog2qnbjCDar9iy2LHar9in24HZiNq6INiz25Ig2qnYp9mF24zYp9io24wg2qnbjCDZhdmG2LLZhCDYqtqpINm+24HZhtqG2YbbkiDZiNin2YTbjCDYp9iz2bnYsdmI2YbaryDYudi42YXbjNmwIiwic3VtbWFyeSI6Itiv2YbbjNinINmF24zauiDYqNuB2Kog2LPbkiDZhNmI2q8g2KfbjNiz25Ig24HZiNiq25Ig24HbjNq6INis2YbbgduM2rog2K/bjNqp2r4g2qnYsSDYudin2YUg2KfZhtiz2KfZhtmI2rog2qnbjCDYqNqR24wg2KrYudiv2KfYryDYp9izINiu2YjYp9uB2LQg2qnYpyDYp9i424HYp9ixINqp2LHYqtuMINuB25Ig2qnbgSDaqdin2LQg2YjbgSDYqNq+24wg2KfZhiDaqduMINi32LHYrSDYqNmG24zautiMINin24zYs9uSINin2YHYsdin2K8g2qnYp9mF24zYp9ioINmC2LHYp9ixINm+2KfYqtuSINuB24zauiDYp9mI2LEg2YTZiNqvINin2YYg2qnbjCDYstmG2K/ar9uM2YjauiDYp9mI2LEg2KfZhiDaqduSINqp2LHYr9in2LEg2LPbkiDYsdmI2LTZhtuMINm+2KfaqdixINin2b7ZhtuMINiy2YbYr9qv24wg2qnbjCDYsdin24HbjNq6INmF2KrYuduM2YYg2qnYsdiq25Ig24HbjNq625Qg2LnZhdmI2YXYpyDYp9uM2LPbkiDaqdin2YXbjNin2Kgg2KfZgdix2KfYryDaqduMINiy2YbYr9qv24wg2qnbjCDar9in2pHbjCDYs9iu2Kog2YXYrdmG2KrYjCDYsduM2KfYttiqINin2YjYsSDYp9mE2YXbjNmI2rrYjCDYp9iw24zYqtmI2rog2KfZiNixINmF2LTaqdmE2KfYqiDaqduMINqv2LLYsdqv2KfbgdmI2rog2LPbkiDbgdmI2qnYsSDar9iy2LHbjCDbgdmI2KrbjCDbgduS25Qg2K/bjNqp2r7ZhtuSINmI2KfZhNmI2rog2qnbjCDZhti42LEg2KfZhiDaqduMINqp2KfZhduM2KfYqNuMINqp25Ig2YbZgti324Eg2LnYsdmI2Kwg2b7YsSDbgdmI2KrbjCDbgduS2Iwg2YXar9ixINuM24Eg2KjbgdiqINqp2YUg2YTZiNqv2YjauiDaqdmIINmF2LnZhNmI2YUg24HZiNiq2Kcg24Hbki4uLiIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

ایم ایم نیوز: نمرہ علی سے انٹرویو لینے کیلئے کس سے سفارش کرانی پڑتی ہے؟

نمرہ علی: (ازراہِ مذاق) آج کا دور سفارش کا نہیں، پیسے کا دور ہے۔ مجھے جو پیسے دیتا ہے، اس کو انٹرویو دے دیتی ہوں۔ ایم ایم نیوز کو یہ میرا آخری انٹرویو ہے، کل کو کوئی اور انٹرویو کا کہے گا تو میں کہوں گی کہ پیسے دو، پھر انٹرویو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

صنم جاوید کے والد کے چشم کشا انکشافات

ایم ایم نیوز: جس انٹرویو سے آپ مشہور ہوئیں، وہ جملے اور انٹرویو کے متعلق بتائیے۔

نمرہ علی: میرے خیال میں وہ جگہ منٹو پارک تھی جہاں انٹرویو لیا گیا۔ مینارِ پاکستان کے مقام پر یہ انٹرویو ہوا۔ میں نے اپنی والدہ کے کہنے پر پہلی بار انٹرویو دیا اور کیمرے کے ساتھ یہ میرا پہلا تجربہ تھا۔ میں نے کہا کہ ہائے، مائی نیم از نمرہ علی، تو میں ابتدا میں ایک الگ انداز میں بات کرنے لگی جو میرا فطری انداز نہیں۔ لیکن کچھ ہی دیر میں فطری انداز پر واپس آگئی۔

ایم ایم نیوز: جب آپ مشہور ہوئیں تو اس وقت کس کلاس میں پڑھتی تھیں؟

نمرہ علی: میں نے اپنا میٹرک مکمل کر لیا تھا جس کے بعد 3 ماہ کی چھٹیاں ہوتی ہیں جس کے دوران ہم رزلٹ کا انتظار کرتے ہیں۔ چھٹیوں کے دوران ہی انٹرویو لیا گیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ آج کل میں پنجاب یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہوں۔ 

ایم ایم نیوز: پنجاب یونیورسٹی والوں نے آپ کو ایڈمیشن دے دیا؟

نمرہ علی: پنجاب یونیورسٹی والے مجھے ایڈمیشن نہ دیتے؟ ایسا نہیں کہنا چاہئے، انہوں نے چلتی یونیورسٹی سے مجھے باہر دھکا دے دینا ہے۔ نہیں، میں نے یونیورسٹی میں داخلے کیلئے بہت پاپڑ بیلے۔ میری بہت خواہش تھی کہ میں پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لوں۔ وہاں ایک کوٹہ ہوتا ہے جس میں مجھے ایڈمیشن ملا۔ کیونکہ میں اچھی ایکٹریس ہوں۔میں نے آڈیشن دیا اور سیلیکٹ ہوئی جس کے بعد ایڈمیشن دیا گیا۔ 

ایم ایم نیوز: ہمارے معاشرے میں جب کوئی لڑکی ایکٹریس بنتی ہے تو لوگ بہت باتیں کرتے ہیں۔ کیا آپ کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوا؟

نمرہ علی: نہیں، میرے گھر والے میری بہت حمایت اور سپورٹ کرتے ہیں۔ میرے گھر والے جانتے تھے کہ میں ایکٹریس بننا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے بچپن سے ہی ایکٹنگ کا شوق تھا۔ میں چھٹی ساتویں جماعت سے ہی موبائل پر ویڈیو بنانے لگی تھی۔ جب کیمرہ سامنے آیا تو میں نے سوچا کہ یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ 

 

Related Posts