سرفراز احمد کی کھیل کے دوران انٹری، سوشل میڈیا صارفین نے ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز احمد کی کھیل کے دوران انٹری، سوشل میڈیا صارفین نے ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا
سرفراز احمد کی کھیل کے دوران انٹری، سوشل میڈیا صارفین نے ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد نے کھیل کے دوران اپنی جھلک دکھا کر مداحوں کے دل جیت لیے جس پر عوام کے مختلف تبصرے جاری ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک میچ کے دوران ویٹر کی صورت میں حاضر ہوئے اور پچ پر موجود کھلاڑی کیلئے خدمات سرانجام دے کر واپس پویلین لوٹ گئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے آج تبصروں کا ڈھیر لگا دیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد آج کا 5واں ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین ہزاروں تبصرے کرچکے ہیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک سابق کپتان کو ویٹر نہیں بنانا چاہئے تھا اور ایسا کرکے کرکٹ بورڈ نے ان کی ہتک کی جبکہ بعض کے مطابق یہ کرکٹ روٹین کا حصہ ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف حمزہ کلیم نے کہا کہ سرفراز احمد نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا، اور پاکتان کو ٹی ٹوئنٹی کی نمبر 1 ٹیم بنایا۔ بطور کپتان سرفراز احمد نے 11 ٹی 20 سیریز مسلسل جیتیں مگر کچھ لوگ ٹیم مینجمنٹ سے خوش نہیں۔

حمزہ کلیم نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے سرفراز احمد کو ویٹر بوائے بنا کر گراؤنڈ پر بھیجا لیکن میرا یقین یہ ہے کہ کسی بھی صورت میں اپنے ملک کی نمائندگی فخر کی بات ہے اور سرفراز احمد اپنا کام کر رہے ہیں۔ 

ذیشان خان نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پیشہ ورانہ دنیا میں کوئی بھی شخص سینئر یا جونیئر نہیں ہوتا اور دئیے گئے کام کو کرنے میں کوئی عزتِ نفس مجروح ہونے جیسی بات نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پانی لانے سے عزت کم نہیں ہوجاتی۔ ہمیں ایسی باتوں کو جونیئر اور سینئر کی تخصیص سے منسوب نہیں کرنا چاہئے۔ رکی پونٹنگ، ویراٹ کوہلی اور دھونی بھی ایسے کام کرچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی انگلینڈ کی ٹیم سے مقابلے سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ میں مصروف رہے جس کیلئے اظہر علی اور سرفراز احمد کو الگ الگ ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا اور کھلاڑی جم کر پریکٹس کرتے رہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے کہا کہ اظہر علی اور سرفراز احمد دو روزہ پریکٹس میچ کے کپتان مقرر کردئیے گئے جبکہ قومی ٹیم کو گرین اور وائٹ ٹیم میں منقسم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: اظہر علی اور سرفراز احمد 2 روزہ پریکٹس میچ کے کپتان مقرر

Related Posts