متنازعہ پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل، ماروی سرمد کی گرفتاری کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازعہ پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل، ماروی سرمد کی گرفتاری کا مطالبہ
متنازعہ پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل، ماروی سرمد کی گرفتاری کا مطالبہ

سماجی کارکن  کے متنازعہ پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِ عمل دیتے ہوئے ماروی سرمد کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اریسٹ ماروی سرمد 295 سی آج کا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین یہ مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ماروی سرمد کو آئینِ پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت گرفتار کیا جائے کیونکہ وہ توہینِ رسالت کی مرتکب ہوئی ہیں۔

قبل ازیں ماروی سرمد نے ایک متنازعہ ٹویٹ کرتے ہوئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بلوچ قومیت منسوب کرنے کی کوشش کی جس پر بلوچ صارفین بھی خاموش نہ رہ سکے۔ اسد بلوچ نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ میں بھی بلوچ ہوں لیکن مجھے پاک فوج یا سیکورٹی فورسز سے کوئی مسئلہ نہیں۔

اسد بلوچ نے کہا کہ وہ بلوچ جنہیں پاک فوج سے مسئلہ ہے وہ بھارتی خفیہ ایجنسی (راء) کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ راء بلوچستان کو دوسرا بنگلہ دیش بنانا چاہتی ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حضرت عیسیٰ علیہ السلام جیسے برگزیدہ پیغمبر کیلئے ایسے الفاظ توہینِ رسالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ماروی سرمد کے خلاف اب تک پیغامات بھیجے گئے ہیں جن میں دفعہ 295 سی یعنی توہینِ رسالت ایکٹ کے تحت ماروی سرمد کی گرفتاری کا مطالبہ جاری ہے۔ 

محمد علی نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ماروی سرمد کا بیان مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ ہمارا میڈیا، پالیسی اور پاکستانی ادارے اِس وقت کہاں ہیں؟ ماروی سرمد کے خلاف آوازیں بند کیوں ہیں؟ انہوں نے ماروی سرمد کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کا ٹاکرا: ماہرہ خان خاموش نہ رہ سکیں

 

Related Posts