ملک میں سماجی رابطے کی ایپس بند کی جائیں۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man approaches court to allow smoking 10 grams cannabis

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس بند  کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست گزار کے مطابق ٹک ٹاک اور دیگر ایپس معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں۔

درخواست گزار مظہر علی شیخ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی جس میں استدعا کی گئی کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپس کو  دیکھنے کی اجازت واپس لی جائے۔

مظہر علی شیخ ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ  سوشل میڈیا ایپس پر  مخربِ اخلاق مواد کے ذریعے غیر معیاری اقدار کو فروغ دیا جاتا ہے۔ پاکستان جیسے اسلامی ملک میں ایپس کو بند کرنے کی استدعا کرتا ہوں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اوراسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہان کے  ساتھ ساتھ ڈی جی ایف آئی اے اور نجی موبائل کمپنیوں کو بھی درخواست میں فریق بناتے ہوئے ایپس بند کرنے کی درخواست کی گئی۔

خیال رہے کہ  سوشل میڈیا ایپس کو بند کرنے کی یہ کوئی پہلی درخواست نہیں۔ اکیسویں صدی میں بھی پاکستان میں سوشل میڈیا ایپس کے خلاف  پاکستانی عوام کا غم و غصہ کم نہ ہوسکا جبکہ دنیا آگے کی طرف جا رہی ہے۔ 

اس سے قبل ملکہ برطانیہ نے سوشل میڈیا مینیجر کی آسامی کے لیے ایک  باصلاحیت نوجوان کی تلاش شروع کردی  جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے فالوورز کو بڑھا سکے۔

ملازمت حاصل کرنے والے شخص کو ہفتے میں پانچ روز اور 8 گھنٹے کام کرنا تھا جس کے عوض اسے 45 سے 50 ہزار پانڈ ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا  جو تقریبا 92 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد ہیں۔ 

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا منیجر کی تلاش، تنخواہ 90 لاکھ، 94 ہزار

Related Posts