کمسن طالبِ علم سے زیادتی کرنے والے مجرم کی جیل میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں اُسے گانے سنائے جا رہے ہیں جس کی سماجی رہنما ملیحہ ہاشمی نے شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سماجی رہنما ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ یہ بات خوفناک ہے کہ وہ اسکول ٹیچر جس نے 8 سالہ طالبِ علم سے جنسی زیادتی کی، اسے جیل میں گانے سنائے جارہے ہیں۔
ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ سارنگ شر نامی مجرم کی ایسی تواضع تو شاید گھر میں بھی نہیں ہوتی، انہوں نے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور سندھ پولیس کو بھی ٹیگ کیا۔
This is BEYOND Terrible! ????
The school teacher who RAPED his eight-year old student is being "entertained" with songs in jail????
کیسی جیل اور کیسی سزا ؟ مجرم کی ایسی تواضع شاید گھر میں بھی نہ ہوتی ہو????@BBhuttoZardari @MuradAliShahPPP @sindhpolicedmc https://t.co/y33uwIsMnJ
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) July 19, 2020
یہ بھی پڑھیں: سارنگ شر کا 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف