ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، کئی سڑکیں بند ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، کئی سڑکیں بند ہوگئیں
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، کئی سڑکیں بند ہوگئیں

اسلام آباد: پاکستان کے بالائی علاقوں میں آج سے برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ شدید برفباری  کے باعث کئی سڑکیں بند ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مالم جبہ، شانگلہ، لوئر دیر اور گلیات میں برفباری شروع ہوگئی۔ ملکہ کوہسار میں شدید برفباری کے باعث کئی سڑکیں مکمل طور پر بند ہیں جس کے باعث عوام الناس اور سیاحوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وادئ لیپا، چلاس دیامر، بابوسر ٹاپ اور نانگا پربت میں بھی برفباری شروع ہوگئی۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

آزاد کشمیر کے شمالی اضلاع میں بھی بادل برس پڑے۔ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں پر سردی اور شدید دھند کا راج آج بھی برقرار ہے۔

موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے لے کر سکھر تک دھند چھائی ہوئی ہے۔ حدِ نگاہ 80 میٹر رہ گئی۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے فوگ لائٹس کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: اسپین میں 50 سالہ تاریخ کی شدید برفباری، 4 افراد ہلاک، ہزاروں محصور

Related Posts