ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت اضافہ ہوگیا
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت اضافہ ہوگیا

پشاور: گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری نے سردی کی شدت بڑھا دی، سکردو، شگر، ہنزہ میں آسمان سے گرتی برف نے موسم حسین بنا دیا۔

شدید برفباری سے بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی ٹاپ تک سیاحوں کی رسائی بند ہوگئی، سوات، کالام اور مالم جبہ میں بھی برف باری سے نظارے حسین تر ہوگئے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی نوید سنادی

لاہور میں صبح کے وقت بوندا باندی ہوئی،موسم کا حال بتانے والوں نے کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

Related Posts