متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، وزیر اعظم
متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، کیونکہ احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت تازہ ترین تخمینوں کی بنیاد پر لوگوں کو اس مہلک مرض سے بچانے کیلئے بھرپور کوششوں میں مصروف ہے اور سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران مقامی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ کے تعاون سے اپنے متعلقہ علاقوں کے اسپتالوں میں اس وباء سے نمٹنے کی سہولیات کا جائزہ لیں اور ضابطہ کار پر عملدرآمد میں لوگوں کا تعاون یقینی بنانے میں بھی فعال کردار ادا کریں۔تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے جائیں تا کہ آنے والے مشکل ہفتوں میں احتیاطی تدابیر اور معاشی سرگرمیوں میں توازن پیدا کیا جا سکے اور موجودہ گھمبیر صورتحال سے با آسانی باہر نکلا جاسکے۔

Related Posts