پنجاب میں اسموگ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن، تعلیمی ادارے بند رہیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن ختم
اسموگ: وزیر اعظم نے آلودگی کے خاتمے پر عثمان بزدار کی سفارشات منظور کر لیں

پنجاب میں اسموگ کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جس کے دوران مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی جس پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب کی نگران حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

ریاست کے سوا کسی بھی گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، سپہ سالار

صوبائی دارالحکومت لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگ کی پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک بہت آگے ہوتا۔ نواز شریف

اسموگ کے باعث پنجاب میں عوامی صحت کی صورتحال ابتر ہوگئی۔ بد ترین فضائی آلودگی میں ملتان نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جبکہ عوام سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

جن اضلاع میں نگران حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا، ان میں سیالکوٹ، شیخوپورہ، قصور، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین  بھی شامل ہیں۔ عوامی نقل و حرکت محدود کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں اسموگ کے باعث ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ نگران حکومت نے 9 نومبر سے 4روز کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا۔ صوبے کے 8 شہروں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

صوبے میں اسموگ کے باعث پنجاب کی نگران حکومت نے جمعرات سے اتوار تک اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ 9 سے 12 نومبر تک تمام مارکیٹس اور شاپنگ مال بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Related Posts