کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن، پنجاب کے مختلف شہروں میں سخت پابندیاں نافذ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

smart lockdown imposed in Karachi after alarming rise in COVID cases

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر صوبے کے مختلف شہروں میں سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں جن کا اطلاق فوری طور پر کیا جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر میں شدت کے پیشِ نظر 15 ستمبر تک مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا  جن میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، میانوالی، خانیوال، خوشاب اور سرگودھا شامل ہیں۔

جن شہروں میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں ان میں بہاولپور، رحیم یار خان اور گوجرانوالہ بھی شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس اور تجارتی مراکز 8بجے تک بند کرنا ہوں گے۔

ہفتہ اور اتوار کے روز بازاروں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے اہم شہروں میں شادی ہالز بند رہیں گے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی لگاتے ہوئے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک دے دی گئی۔

ٹیک اوے کی سہولت مہیا کرنے کیلئے اوقاتِ کار کی کوئی قید نہیں ہوگی۔ شادی ہالز میں اِن ڈور تقریبات بند کردی گئیں۔ آؤٹ ڈور میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد شریک ہوسکیں گے۔

پنجاب حکومت نے کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں، مزارات، سینما ہالز اور جمز بھی بند رکھنے کا حکم دے دیا۔ ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد شہری سفر کرسکیں گے۔ ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کی تجاویزقابل غور ہیں، فرخ حبیب

Related Posts