شہر قائد، اسمارٹ لاک ڈان ناکام، شہریوں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Markets can remain open till 8pm from Monday: NCOC

کراچی:شہریوں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں،ایس او پی نہ ماننے کے بھیانک نتائج سامنے آنے لگے۔ سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنا اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دینے کا اثر نظر آنے لگا۔

کورونا کی دوسری لہر کراچی کیلئے خطرناک ہوگئی۔کراچی میں کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لیئے سرکار کا رات دس بجے والا اسمارٹ لاک ڈاؤن بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

بار بار کی تنبیہ کے بعد بل آخر کراچی پولیس ایکشن میں آگئی ہے اور مختلف علاقوں میں ڈنڈہ بھی اٹھالیا ہے۔ریسٹورنٹ اور چائے کے ہوٹل مالکان باز نہیں آرہے اور پولیس موبائل گزر جانے کے بعد دوبارہ شٹر کھول کر کاروبار شروع کردیتے ہیں۔

شہریوں کی بڑی تعداد بھی ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے، جبکہ اچانک سانس کی بیماری میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں بھی دو سو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ چند روز میں وینٹیلیٹرز پر موجود افراد کی تعداد بھی دوگنی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ڈینگی، موسمی بخار اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی میں اب تک 2700 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق اس وقت ڈینگی، فلو، ملیریا کا ہائی سیزن ہے۔

تمام بیماریوں کی علامات میں جسم میں درد، آنکھوں میں سوزش، سانس لینے میں دشواری شامل ہے۔سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمی کوثر کے مطابق موجودہ صورتحال، ڈینگی، فلو، ملیریا اور ڈینگی کا ہائی سیزن ہے، عوام الناس ان امراض کی تشخیص کو یقینی بنائیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی اور ملیریا کے مچھر سے بچاو کے لئے طلوع اور غروب آفتاب پر جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں۔اپنے گھر گلیاں اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

زیر زمین اور بالا پانی کے ٹینکوں، گملوں کیاریوں کو صاف ستھرا رکھیں، جسم میں درد ہونے کی صورت میں صرف پیراسٹامول عام درد کش دوا لیں۔ڈاکٹروں کے مطابق کورونا اور سیزنل فلو سے بچاو کے لئے ماسک لازمی پہنیں، قوت مدافیت کو بڑھانے کے لیے تازہ پھل سبزیوں، وٹامن سی اور انڈے کو ابال کر کھائیں۔

Related Posts