اسلام آباد :وفاق اور صوبوں کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کی اجازت دیئے جانے کے بعد ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت مارکیٹس کھل گئی ہیں۔
پنجاب میں چھوٹی مارکیٹس ایک بار پھر کھل گئی ہیں ، ہیئرز ڈریسرزاور بیوٹی پارلرز کو بھی کام کرنے کی اجازت ہے تاہم شاپنگ مالز ، پلازے اور تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں جبکہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو کوئی کاروبار نہیں کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت صوبے میں 4 دن کاروبار کی اجازت دیئے جانے کے باعث مارکیٹس کھلنے کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں تاہم جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کے روز کاروبار بند رہے گا جبکہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ ، سینما گھر اور تفریحی مقامات بند ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بھی ہفتے میں چار دن کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے جبکہ تین دن تک مارکیٹ بند رہے گی۔
بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے اور صوبائی حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ میں کل سے مارکیٹس کھولنے کا اعلان