اسکردو ائیرپورٹ بین الاقوامی فضائی آپریشن کیلئے تیار، انتظامات شروع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکردو ائیرپورٹ بین الاقوامی فضائی آپریشن کیلئے تیار، انتظامات شروع
اسکردو ائیرپورٹ بین الاقوامی فضائی آپریشن کیلئے تیار، انتظامات شروع

گلگت بلتستان کا مشہورومعروف اور خوبصورت اسکردو ائیرپورٹ بین الاقوامی فضائی آپریشن کیلئے تیار ہے جس کیلئے انتظامات شروع کردئیے گئے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوسرے عشرے سے ہی فضائی آپریشن کا آغآز کردیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں سیرو سیاحت کے فروغ کیلئے اسکردو ائیرپورٹ پر عالمی فضائی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسکردو ائیرپورٹ پر عالمی پروازوں کی ابتدا 13 مئی سے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی اونچی اڑان، قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ، نئی قیمت 187 روپے ہوگئی

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ جرمنی سے پہلی غیر ملکی پرواز اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 13 مئی کو زمین چھوئے گی۔ لینڈنگ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔ اسکردو کو عالمی ائیرپورٹ کا درجہ وزیر اعظم کے احکامات پر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے رواں ماہ کے آغاز پر معرضِ وجود میں آنے والی شہباز شریف حکومت تحریکِ انصاف کے دور سے جاری عوامی فلاح وبہبود اور ترقی کے منصوبوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان سمیت دیگر سیاحتی علاقوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی جو پالیسی اپنائی تھی، شہباز شریف حکومت اسے جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے اسکردو براہِ راست پہنچنے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ 

Related Posts