شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین سخت برہم ہیں۔
حال ہی میں دونوں اداکار اپنی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کے سلسلے میں وہ متعدد پروگرامز میں شرکت کررہے ہیں۔
گزشتہ روز اداکاروں نے فلم کی تشہیر کے سلسلے میں احمد علی بٹ کے ٹاک شو میں شرکت کی، جس دوران انہوں نے ایک گانے پر رومانوی ڈانس کیا۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور اِس ویڈیو کو زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین ناپسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔
ماہرہ خان کی ہیلز صارفین میں مقبول، قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے