بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہوشاب: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ سے پنجگور کی طرف موٹر سائیکلوں پر دہشتگرد گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

خلیجی ممالک میں نئے اسلامی سال کا آغاز، غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہید جب کہ نائیک میر محمد زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

Related Posts