عراق، داعش کے حملے کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار اورتین شہری ہلاک ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عراق، داعش کے حملے کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار اورتین شہری ہلاک ہوگئے
عراق، داعش کے حملے کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار اورتین شہری ہلاک ہوگئے

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ضلع تکریت میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے حملے کے نتیجے میں 6سکیورٹی اہل کار اور تین شہری ہلاک ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ حملہ آوروں جنگجوؤں نے بغداد سے 200 کلومیٹر دور شمال میں واقع علاقے زاویہ میں سڑک کے کنارے ایک بم نصب کیا تھا۔

دہشت گردوں نے پہلے ایک کار کو نشانہ بنایا اور بم دھماکے میں کار میں سوار تین شہری ہلاک ہوگئے۔پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں پر مشتمل امدادی ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

شدید فائرنگ کی زد میں آکر نیم فوجی ملیشیا الحشدالشعبی کے چارجنگجو اور دو سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔فوری طور پر حملہ آور جنگجوؤں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا ان کا بھی کوئی جانی نقصان ہوا یا وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زاویہ کے مقامی میئر اور پولیس نے داعش کے جہادیوں پر اس حملے کا الزام عاید کیا۔ تاہم داعش کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کے لیے اسپیشل فورس سے مدد لیں گے،اوباما

Related Posts