وہاڑی ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وہاڑی ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق
وہاڑی ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

وہاڑی: وہاڑی میں ملتان روڈ پر کوسٹر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 4 شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں ڈمپر کی ٹکر سے تین بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اچھرہ میں پیدل جانے والے بچوں کو ڈمپر نے کچل دیا۔ المناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:مشتعل شخص نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرکے خودکشی کرلی

امدادی کارکنوں نے زخمی بچوں اور لاشوں کو سروسز اسپتال پہنچایا۔ مقتولین کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔ جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ اور منیب کے نام سے ہوئی ہے۔

Related Posts