لوئر کرم: خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر کرم میں دوگروپوں کے مسلح تصادم کے دوران کم از کم چھ افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جان لیوا مسلح تصادم دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر ہوا جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر آزادانہ طور پر اسلحے کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 11 دیگر زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس امدادی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو پاراچنار اسپتال منتقل کیا۔
مزید پڑھیں:چونیاں میں طالبِ علم سے زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان پر مقدمہ درج، ایک گرفتار