ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے تصادم میں چھ افراد لقمہ اجل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Six die after tractor-trolley collides with car in Tandlianwala

تاندلیانوالہ میں جمعہ کی رات دیر گئے گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ، ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاندان لاہور سے سمندری جا رہا تھا۔

کرم میں درجنوں اموات کے بعد حالات کشیدہ، حکومت جنگ بندی کیلئے پرامید

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ لاشوں کو بھی قانونی کارروائی کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

خیرپور کے علاقے شاہ حسین کے قریب قومی شاہراہ پر ایک آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دو مرد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق خاتون کی شناخت سونیا چنا کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔یہ دونوں حادثے شدید دھند کے باعث پیش آئے، جو سردیوں میں حادثات کی عام وجہ بن جاتی ہے۔

Related Posts