سائٹ صنعتی ایریا کو 2فائر ٹینڈرز کی فراہمی، گورنر سندھ نے دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SITE industry gets 2 fire tenders

کراچی:سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے کہا ہے کہ سائٹ صنعتی ایریا کو 2فائر ٹینڈرز دیکرگورنر سندھ نے دیرینہ مطالبہ پورا کردیاہے،فائر ٹینڈرز 24گھنٹے روانگی کے لیے تیار رہیں گے، آتشزدگی کے واقعہ سے بروقت نمٹا جاسکے گا۔

شہرکے سب سے بڑے اور قدیم سائٹ صنعتی ایریا میں آتشزدگی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کو 2فائرٹینڈرز دیے گئے ہیں جو ایسوسی ایشن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر نگرانی کام کریں گے اور ان کی مرمت و دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی انجام دی جائے گی۔ اس حوالے سے کے ایم سی کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کیا جائے گا۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے 2 فائرٹینڈرز ملنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائر ٹینڈرز کی فراہمی سائٹ ایریا کا دیرنہ مسئلہ تھا کیونکہ آخری بار1997میں فائر ٹینڈرز آئے تھے جو آج تک چل رہے ہیںاور اس طویل عرصے میں کوئی نیا فائر ٹینڈر نہیں آیا ۔

جو فائرٹینڈرز موجود ہیں وہ انتہائی بری حالت میں ہیں جس کی مرمت و دیکھ بھال کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں ہے جس کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے کردار ادا کرنے اور ایسوسی ایشن کو براہ راست فائرٹینڈرز دینے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ ایسوسی ایشن از خود سائٹ ایریا میں آگ لگنے کا واقعہ رونما ہونے کی صورت میں بروقت فائرٹینڈرز روانہ کرسکے اور نقصانات کو کم سے کم کرتے ہوئے آگ بھجائی جاسکے۔

گورنر سندھ نے سائٹ ایریا کے لیے فائر ٹینڈرز دینے کا وعدہ کیا تھا جو انہوں نے پورا کردیا جسے صنعتکار برداری نے شاندار اقدام قرار دیتے ہوئے خوب سراہاہے۔

مزید پڑھیں:ای ایف پی کا حکومت سے فنانسنگ اسکیموں میں ایک سال کی توسیع کا مطالبہ

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل صنعتی ایریا میں آگ لگنے کا واقعہ رونما ہونے پر کے ایم سی سے جائے وقوعہ پر فائر ٹینڈر بھیجنے کی درخواست کی جاتی تھی جس میں اکثر تاخیر کا سامنا رہتا ہے اور بروقت گاڑی نہ پہنچنے کے باعث آتشزدگی سے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم سائٹ ایسوسی ایشن کا کمانڈ اینڈ کنٹرول اب بروقت جائے وقوعہ پر فائر ٹینڈر روانہ کرسکے گا جس کے لیے ایک ایمرجنسی نمبر بھی مختص کیا گیا ہے جو تمام ممبرز صنعتکاروں کے پاس موجود ہے ۔

اب بھی اگر سائٹ ایریا میں کہیں آگ لگتی ہے تو کمانڈ اینڈ کنٹرول کو سب سے پہلے اطلاع موصول ہوتی ہے جس کے بعد فوری امدادی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فائر ٹینڈرز 24گھنٹے روانگی کے لیے تیار رہیں جس میں پانی بھی ہوگا اور فیول بھی ہوگا اور آگ بھی بروقت بھجائی جاسکے گی۔

Related Posts