سراج الحق کی حکومت کو مہنگائی کے خلاف اسلام آباد جا کر احتجاج کرنے کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: جماعتِ اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے مہنگائی کم نہ کی تو ہم اسلام آباد جا کر احتجاج کریں گے۔ قوم ہماری تحریک کا حصہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق جماعتِ اسلامی نے گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے مہنگائی کے خلاف دھرنا دے دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اگر مہنگائی کم نہ کی گئی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی سیل

دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اگر قوم ہماری تحریک کا حصہ بنی تو نگران حکومت کو بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں واپس لینے پر مجبور کردیا جائے گا۔ معاشی دہشت گرد ملک کو یرغمال بنا چکے ہیں۔

خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ سستی بجلی بن سکتی ہے تام معاشی دہشت گرد کمیشن حاصل کرنے کیلئے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ اگر مہنگائی کے خلاف پنجاب کے لوگ جاگ گئے تو بات بن جائے گی۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ آج پنجاب کے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرما دیں گے، سندھ اور بلوچستان کا بھی رخ کریں گے۔ مہنگائی کم نہ ہوئی تو اسلام آباد جا کر بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لینے پر مجبور کردیں گے۔

Related Posts