قوم دہائیوں سے کرپشن، مہنگائی اور غربت کا سامنا کر رہی ہے۔سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف اقتدار کا اختلاف ہے۔سینیٹر سراج الحق
پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف اقتدار کا اختلاف ہے۔سینیٹر سراج الحق

ملتان: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم دہائیوں سے کرپشن، مہنگائی اور غربت کا سامنا کر رہی ہے۔ نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر جانبدار رہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی نے آرٹس کونسل ملتان میں سودی نظام کے خلاف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ نہیں، سودی نظام کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ راولپنڈی میں محمد مسعود نے خودکشی سود کے باعث کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت آج ہوگی

خطاب کے دوران امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ محمد مسعود کی طرح سیکڑوں ہزاروں افراد سود کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ سود میرے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔ یہاں 75سال سے سودی نظام قائم ہے۔ قائدِ اعظم اسٹیٹ بینک کو سودی نظام ختم کرنے کا کہہ چکے تھے۔

ایک موقعے پر سراج الحق نے کہا کہ غیر جانبدار رہنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔ شفاف الیکشن کیلئے سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے۔ قوم دہائیوں سے کرپشن، مہنگائی اور غربت کے اندھیروں میں رہ رہی ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے ملک بھر میں صاف و شفاف انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی حکومت پر مسلط رہیں تو بہتری نہیں آئے گی۔ 

Related Posts