لاہور: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق وفاقی حکومت اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے مابین کشیدگی میں کمی لانے اور مذاکرات کیلئے متحرک ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی نے پہلے وزیرا عظم شہباز شریف سے اور پھر عمران خان سے ملاقات کی۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان
عمران خان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حالات سے نکلنے کا بہترین راستہ یہی ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے۔
دوسری جانب حکمراں سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان سے ملاقات کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم عمران خان سے کبھی مذاکرات نہیں کریں گے۔ تمام جماعتیں اتفاق رکھتی ہیں کہ صوبائی و قومی اسمبلیوں کے الیکشن اکٹھے ہوں۔ پورے قومی تصور کو عمران خان کیلئے قربان نہیں کرسکتے۔