سراج الحق کا عام انتخابات کے دوران اسٹیبلشمنٹ سے غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بار بار حکمرانی کرنے والی جماعتوں نے عوام کو مایوسی اور محرومی دی۔سراج الحق
(فوٹو: آن لائن)

سکھر: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات کے دوران اسٹیبشلمنٹ سے غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات 90روز میں ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے سکھر ہائیکورٹ بار سے خطاب کے دوران کہا کہ آئین کے تحت 90روز میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں، عنانِ اقتدار منتخب جمہوری حکومت کے حوالے کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

جماعتِ اسلامی کا مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج کا اعلان

خطاب کے دوران امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کے دوران عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن غیر جانبدار رہیں۔ پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اسے اپنی منزل کی جانب لے جائیں گے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اگر پاکستان کو محفوظ اور روشن رکھنا ہے تو سودی نظام سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ وکلا برادری سودی نظام کے خاتمے اور کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے جماعتِ اسلامی کو سپورٹ کریں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف  2 ستمبر کو ہفتے کے روز ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس سے خطاب میں اگست کے اواخر میں امیر جماعت سراج الحق کا کہنا تھاکہ آج بھی سینیٹ، وزارتوں میں انگریزوں کا ساتھ دینے والے بیٹھے ہیں، ملک میں مہنگائی معاشی دہشت گردوں کی وجہ سے ہے۔