ابو ظہبی :متحدہ عرب امارات نے 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے استعمال کیلئے سینوفارم کووڈ ویکسین کی منظوری دے دی،حکومت کی جانب سے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا۔
یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق یہ فیصلہ کلینکل ٹرائلز اور تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا لیکن اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔یو اے ای حکام کی جانب سے جون میں 900 بچوں پر ویکسین کے استعمال سے بننے والے مدافعتی ردعمل پر مبنی ٹرائل کا اعلان کیا گیا تھا۔
متحدہ عرب امارات دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب تک زیادہ تر آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر/بائیو این ٹیک ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 39ہزار افراد متاثر، 23 ہزار 462جاں بحق