گلوکار سلمان احمد بہت جلد اپنے بیٹوں کے ہمراہ میوزک البم ریلیز کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکار سلمان احمد بہت جلد اپنے بیٹوں کے ہمراہ میوزک البم ریلیز کرینگے
گلوکار سلمان احمد بہت جلد اپنے بیٹوں کے ہمراہ میوزک البم ریلیز کرینگے

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار سلمان احمد جو ماضی کے مشہور میوزک بینڈ وائٹل سائنز کا حصہ تھے ،بہت جلد اپنے بیٹوں کے ہمراہ میوزک البم ریلیز کرنے والے ہیں۔

حال ہی میں سلمان احمد نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے انکشاف کیا کہ بیٹوں کے ہمراہ میوزک البم پاکستان کی 75 ویں سالگرہ یعنی 14 اگست کو ریلیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ بیٹا عمران اور شیر جان بھی اس البم کا حصہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک نسل کے طور پر اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے اسی لئے میں نے بیٹوں کے ساتھ البم نکالنے کا فیصلہ کیا۔

سلمان احمد نے مزید کہا کہ گلوکاری کے میدان میں بیٹے پہلی دفعہ قدم نہیں رکھ رہے بلکہ وہ ایک طویل عرصے سے میوزک سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار نے گٹکا برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر معافی مانگ لی

واضح رہے کہ سلمان احمد ایک پاکستانی نژاد امریکی موسیقار، راک گٹاڑسٹ، فزیشن، ایکٹوسٹ اور سٹی یونیورسٹی آف نیویارک میں پروفیسر بھی ہیں۔

انہوں نے 1998 میں راک میوزک میں ایک منفرد انداز کے ساتھ قدم رکھا تھا جس کی وجہ سے انھیں ملک بھر میں مقبولیت ملی تھی۔

Related Posts