عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کر لی، مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کر لی، مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار
عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کر لی، مداحوں کا نیک تمناؤں کا اظہار

کراچی: ملک کے مشہور و معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی دیرینہ دوست معروف ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی تھی۔مگر اب اس جوڑے نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر منگنی سے متعلق تصدیق کردی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

عاصم اظہر نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر منگنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم اور اپنے والدین کی دعاؤں سے ہم ایک دوسرے کو امام ضامن باندھ رہے ہیں اور منگنی کا اعلان کررہے ہیں۔

عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ اللہ پاک اور اہل بیت علیہ السلام ہمیں اپنی حفاظت میں رکھیں اور یہ خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں، آمین، ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے شوہر کی کھسیانی ہنسی کا راز بتا دیا

عاصم اظہر کی جانب سے اپنی منگنی کا اعلان سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts