لاہور: ملک کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ان کنسرٹ منتظمین کو آڑے ہاتھوں لے کر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کا نام استعمال کرکے ٹکٹ فروخت کررہے ہیں۔
پاکستانی گلوکارہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاک فیسٹ کے کنسرٹ میں جانے سے منع کرچکی تھیں لیکن پھر بھی ان کے نام پر ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کیے گئے۔
تین روزہ ایونٹ 12 مارچ سے لاہور کے امین کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان فیسٹیول کے نام سے شروع ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر آئمہ بیگ نے کہا کہ میرے انکار کے بعد پروگرام کے منتظمین کو میرا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے میرا نام استعمال کرکے پیسے بنائے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فیسٹ کے منتظمین نے میرے چاہنے والوں کو گمراہ کیا ہے اور وہ مداح میرا نام دیکھ کر ایونٹ کے ٹکٹ خرید رہے تھے۔
مزید پڑھیں:جنت مرزا پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانیوالی ٹک ٹاکر بن گئیں
آئمہ بیگ کی جانب سے آرگنائزرز سے مطالبہ کیا گیا کہ اس صورتحال کو درست کیا جائے اور میرا نام استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔