پاکستان کے مشہورو معروف ڈرامے ‘صنف آہن’ کی آخری قسط عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
ڈرامہ سیریل ‘صنف آہن’ جو کہ لیڈی کیڈٹ پر مبنی سب سے بڑا ٹیلی ویژن پراجیکٹ ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں سجل علی، کبریٰ خان، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، رمشا خان اور یشالی تاشیہ کالیداسا شامل ہیں۔
نجی میڈیا کے مطابق خواتین پر مبنی ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آخری قسط عیدالاضحیٰ کے بعد ملک بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی تاہم اس کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ ہمایوں سعید کے پروڈیوس کردہ اس ڈرامے کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے بعدازاں ڈرامے کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز میں واپسی کی وجہ بتادی