سندھ حکومت نے صوبے کی پہلی پہلی ٹورسٹ ٹرین کا آغاز کردیا۔ اس تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کو صوبے کی سیاحت کے حوالے سے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
جب سے اس ٹرین کا آغاز ہوا ہے، ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ اس میں کیا کیا سہولتیں ہیں اور کرائے کی شرح کیا ہے۔ آئیے میں آپ کو ہم اس سلسلے میں اہم تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں۔
ٹکٹ کی قیمت؟
سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مطابق ٹرین کے ٹکٹ 30,000 روپے فی بالغ سے شروع ہوں گے۔ یہ رقم کرایہ کے علاوہ دیگر اخراجات کو بھی کور کرتا ہے۔
ٹرین کا راستہ:
تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کراچی سے حیدرآباد اور میر پور خاص سے ہوتی ہوئی چھور اور آخر میں کھوکھراپار زیرو پوائنٹ تک پہنچتی ہے۔
تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری ہفتے کی صبح دس بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوئی اور شام 5:00 بجے چھور (پارچی جیویری) پہنچی۔ جہاں تک سہولتوں کی بات ہے تو شام کے وقت ٹرین میں صحرا میں غروب آفتاب کا نظارہ، کیمپنگ، موسیقی اور رات کا کھانا شامل ہے۔
ٹرین اتوار کو چھور سے صبح 7:00 بجے روانہ ہوئی اور ناشتہ اور سیر و تفریح کے لیے صبح 8:30 بجے کھوکھراپار زیرو پوائنٹ جا پہنچی۔
کراچی واپسی:
ٹرین کھوکھراپار سے اتوار کو صبح 11:00 بجے روانہ ہوکر شام 6:00 بجے کراچی واپس پہنچی۔
سفر میں سرگرمیاں:
چھور (پارچی جیویری) میں غروب آفتاب کا نظارہ، موسیقی اور رات کا کھانا شامل ہے، جبکہ رات کی رہائش ٹرین کے اندر ہی، کیمپ سائٹ پر اور پارچی جیور کے ریزورٹس میں فراہم کی جا رہی ہے۔
مسافروں کی گنجائش:
ٹرین دو بزنس کلاس بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں 108 مسافروں کی گنجائش ہے، اس کے ساتھ ایک ڈائننگ کار اور پاور وین بھی ہے۔