گیس کا بحران، سی این جی اسٹیشنوں کو سپلائی 24گھنٹے کیلئے بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh's CNG stations to remain closed for another 24 hours

کراچی :شہرقائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیاہے،سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24گھنٹے گیس کی سپلائی معطل رہے گی اب سی این جی اسٹیشنزاتوار کوصبح 8بجے کھلیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بعد ہفتہ کی صبح 8 بجے کھلنے والے سی این جی بند اسٹیشنز کومزید 24 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کیاہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں، تمام سی این جی اسٹیشنز کواتوار کی صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

ایس ایس جی سی ترجمان نے بتایاکہ مختلف گیس فیلڈزسے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے، کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک کا گیس کا بہانہ، کراچی میں اضافی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری پریشان

واضح رہے کہ مختلف علاقوں سی ویو، صدر کے کئی علاقوں، اورنگی ، پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی آنکھ مچولی نے عوام کیلئے کھانا پکانا مشکل تر بنا دیا ہے۔ہوٹلز بھی گیس نہ ہونے سے ایل پی جی سلنڈرز اور کوئلوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

Related Posts