ثقافتی روایات کے پرچار کیلئے سندھ بھر میں ٹوپی اجرک ڈے آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثقافتی روایات کے پرچار کیلئے سندھ بھر میں ٹوپی اجرک ڈے آج منایا جارہا ہے
ثقافتی روایات کے پرچار کیلئے سندھ بھر میں ٹوپی اجرک ڈے آج منایا جارہا ہے

کراچی: صوبے بھر میں سندھی ثقافت کے پرچار کیلئے سندھی ٹوپی اجرک ڈے آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وادئ مہران کی روایتی ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کو باب الاسلام بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہی وہ خطہ ہے جہاں سے اسلام سابقہ برصغیر اور موجودہ پاک بھارت ممالک میں پھیلا۔ سندھ ہزاروں سال قدیم روایات کا امین صوبہ قرار دیا جاتا ہے۔

ہر سال سندھ سے تعلق رکھنے والے عوام کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور صوبہ سندھ کے تمام شہروں میں سندھی ٹوپی، اجرک اور روایتی قمیض شلوار کا لباس زیبِ تن کرکے سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

آج سے ٹھیک 11 سال قبل 2009ء میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے منانے کا آغاز کیا گیا جس کی مناسبت سے سندھ کے ساتھ ساتھ ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی سندھی روایات سے محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

چھوٹے چھوٹے ثقافتی جلسوں کی مدد سے سندھی عوام اپنی روایات اور ثقافت سے وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔ ریلیاں نکلتی ہیں، سندھی گانوں پر رقص کیا جاتا ہے اور لوک فنکار بھی فن کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینکوں کا عالمی دن اور پاکستان میں اسلامی بینکاری کا رجحان

Related Posts