وزیر جامعات سندھ کا دیگر صوبوں میں طلبہ یونینز بحالی کا مطالبہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
وزیر جامعات سندھ نے طلبہ یونینز کی بحالی کا قانون لانے کا مطالبہ کردیا
وزیر جامعات سندھ نے طلبہ یونینز کی بحالی کا قانون لانے کا مطالبہ کردیا

کراچی: وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان سے طلبہ یونینز کی بحالی کا قانون لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ پنجاب، کے پی اور بلوچستان بھی طلبہ یونینز کی بحالی کا قانون لائیں اور سندھ حکومت کی طرح طلبہ یونین کو بحال کریں، طلبہ یونین کی بحالی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے۔

وزیر جامعات اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھاکہ طلبہ یونین کی بحالی کافیصلہ دنیامیں پاکستان کے جمہوری امیج کو بہتر کرے گا، عمران خان جیسی آمرانہ اور دقیانوسی سوچ رکھنے والے نہیں چاہتے کہ سیاست کی یہ نرسریاں پروان چڑھیں، تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کو سینیٹ اور سینڈیکٹ میں بھی نمائندگی ملے گی۔

اسماعیل راہو نے تعلیمی اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے طلبہ یونین کے قواعد جلد طے کریں، سندھ کی جامعات میں جلد یونین سازی کا عمل شروع ہوجائیگا، یونینزطلبہ کی فلاح و بہبود اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں میں یہ ہی یونینز طلبہ اور تعلیم کے لیے بہترین کام کر رہی ہیں، دیگر ممالک میں طلبہ یونینز کو تعلیمی اداروں اورحکومتوں کی سرپرستی حاصل رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین سے ملک میں حقیقی سیاسی لیڈر اُبھر کر سامنے آئیں گے اورملک کی خدمت کریں گے۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ طلبہ یونینز سوسائٹی کے تمام پرتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو آگے بڑھنے کا موقعہ فراہم کریں گی۔

Related Posts