سندھ ایمپلائز الائنس نے اعلان کیا ہے کہ 23 سے 27 ستمبر تک سندھ بھر کے سرکاری اسکولز، کالجز اور دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔
یہ فیصلہ حکومت سندھ کے غیر جمہوری رویے اور مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر احتجاج کے طور پر کیا گیا ہے۔
سندھ ایمپلائز الائنس کی قیادت کا کہنا ہے کہ 6 اکتوبر کو بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا۔
احتجاجی تحریک میں اسکولز اور کالجز کے اساتذہ و عملہ بھی شامل ہیں جنہوں نے ورکرز کنونشن میں واضح کیا کہ جب تک بنیادی حقوق بحال نہیں کیے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق اساتذہ اور عملے نے عندیہ دیا ہے کہ یہ تالابندی صرف پانچ روز تک محدود نہیں رہے گی بلکہ غیر معینہ مدت تک بڑھ سکتی ہے۔
اس صورتحال کے باعث کراچی سے کشمور تک طلبہ اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں مفلوج ہونے کا خطرہ ہے۔













گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








