سندھ حکومت کا نئے آئی جی کیلئے گورنرعمران اسماعیل کیساتھ ملاقات سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani's message on the anniversary of the May 12

کراچی: صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے آئی جی سندھ کیلئے گورنر عمران اسماعیل سے ملیں گے نہ ہی کوئی نیانام دیں گے، وفاق کو آئی جی کیلئے بھیجے گئے ناموں سے انتخاب کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلیم امام کو ہٹانے کی وجوہات کا وزیراعظم عمران خان کو بتادیاتھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے کلیم امام کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ موخر

سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے آئی جی کیلئے پانچ ناموں میں سے ایک نام پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعظم عمران خان میں اتفاق ہوگیا تھا مگر وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ تبدیل ہوا، انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئی جی پانچ منٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

عدالت کی جانب سے ڈی آئی جی پولیس خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کوغیر قانونی قرار دینے کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر اختلاف ہے مگر ہائیکورٹ کا فیصلہ ماننا لازم ہے۔

Related Posts