سندھ اور پنجاب میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ اور پنجاب میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
سندھ اور پنجاب میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

کراچی: سندھ اور پنجاب میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کردی گئیں، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، تاہم شادی ہالز اور اسکولز 15 ستمبر تک بند رکھے جائیں گے، اس حوالے سے فیصلہ ہونا باقی ہے۔

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں ہفتے کے چھ دن تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس حوالے سے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے۔ تاہم ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات نو بجے تک ہو سکیں گی۔

جبکہ سینماز، تھیٹرز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر عائد پابندیاں بھی اُٹھالی گئی ہیں، شادی ہالز اور اسکولز 15 ستمبر تک بند رکھے جائیں گے۔ دوسری جانب تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ایس او پیز کے تحت شائقین کے بغیر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوسکے گا۔ سیاحتی مقامات بھی کھول دیے گئے اور ٹورازم اور ہوٹلوں میں رہائش کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ بیوٹی پارلرز، جم اور کھیل کے میدانوں پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8397 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 278 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 10 مریض اپنی جان سے چلے گئے۔

حالیہ اموات کے بعد کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2282 ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 243 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی این سی او سی اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شادی ہالوں کے علاوہ تمام کاروباری مراکز آج سے کھول دیے ہیں۔ تاہم مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام کاروباری مراکز ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔ تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی۔

کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کورونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی۔ تاہم عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، تاکہ کورونا کے اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔

Related Posts