کراچی: ساوتھ زون میں تعینات سندھ پولیس کے ایک عہدیدار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 49 سالہ انسپکٹر یاسین گجر انوسٹی گیشن ساؤتھ زون کراچی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، ان کے کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ لئے گئے تھے جو پازیٹو آئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ یاسین گجر کو بخار اور کھانسی کی علامات پیدا ہونے پر انڈس اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ لیب میں بھیجے گئے اور ٹیسٹ مثبت آیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان کے کنبہ کے تمام افراد اور ساتھیوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے ۔ اسپتال میں متاثرہ افسرکی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس بے قابو، پاکستان میں کیسز کی تعداد 1373ہوگئی