پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں قائم سندھ پولیس ہسپتال کراچی پہلے سے بہتر اور زائد سہولیات کے ساتھ دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایس ایس پی ملیر کی خصوصی دلچسپی سے سندھ پولیس ہسپتال کراچی دوبارہ فعال ہوا جہاں پہلے سے بہتر اور زائد سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سندھ پولیس ہسپتال کراچی میں 24 گھنٹے ایمرجنسی کے دوران ماہر ڈاکٹرز ہمہ وقت موجود رہیں گے۔ سندھ پولیس نے ہسپتال کی طبی سہولیات سے متعلق ایک ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں ہسپتال میں موجود آئی سی یو، سی سی یو، آپریشن تھیٹر، وارڈز، رسیپشن، او پی ڈی وغیرہ کی سہولیات دکھائی گئی ہیں۔ سندھ پولیس ہسپتال میں ٹی بی، آرتھوپیڈک، سرجیکل اور میڈیکل فزیشنز سمیت دیگر شعبہ جات کے ڈاکٹرز موجود ہیں۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال بنائے تو ضرور جاتے ہیں لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، سندھ حکومت ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کرتی رہے تو سندھ پولیس ہسپتال کراچی شہر کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں کی کورونا سے صحتیاب افراد کو ویکسین کی صرف 1 خوراک دینے کی ہدایت