ناصر حسین شاہ کا کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Minister Nasir Hussain Shah Media Talk In KPC

کرا چی:وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے وزراءکمیٹی کی رپورٹ جلد منظرعام پرآجائے گی،آرمی چیف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس معاملے پر ایکشن لیا ،سندھ کے جزائر پر کوئی غیرقانونی تعمیرات نہیں ہونے دیںگے۔

پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے،صحافیوں اور ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے،میڈیاہاؤسز کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں۔ا س سلسلے میں صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔

وفاقی حکومت کی سپورٹنگ اسکیم سے بھی صحافیوں کو فائدہ ملنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب میں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات نے حکومت سندھ کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے کا چیک بھی کراچی پریس کلب کے حوالے کیا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ،نائب صدر سعید سربازی ،سیکرٹری ارمان صابر ،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر ،خازن راجہ کامران سمیت گورننگ باڈی کے ارکان بھی موجود تھے۔

سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ پورے پاکستان میں صحافیوں کوسب سے زیادہ سپورٹ پیپلز پارٹی کی جانب سے دی جاتی ہے۔کراچی پریس کلب کے لیے ڈھائی کروڑ روپے کی گرانٹ ایک چھوٹا سا ٹوکن ہے جو بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر دیا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کراچی پریس کلب کے ممبران کی لائف انشورنس لازمی کرائی جائے جبکہ ممبران کے پلاٹوں کے معاملات کو بھی حل کررہے ہیں۔ایل ڈی اے کو اس حوالے سے فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایم ڈی اے اور تیسر ٹاو ¿ن میں صحافیوں کو جوپلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں وہ مکمل ادائیگی کرکے تعمیرات کا آغاز بھی کرسکتے ہیں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جو سپورٹنگ اسکیم شروع کی گئی ہے اس سے بھی صحافیوں کو فائدہ ملنا چاہیے۔وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے وزراءکمیٹی کی رپورٹ جلد منظرعام پرآجائے گی۔ہم آرمی چیف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس معاملے پر ایکشن لیا۔سندھ کے جزائر پر کوئی غیرقانونی تعمیرات نہیں ہونے دیںگے۔

سید ناصر شاہ نے کہا کہ جب کوروناوائرس کا پھیلا و ¿ پاکستان میں شروع ہوا تو ہم نے بروقت اقدامات کیے۔عدالتوں کے احکامات ہیں کہ ہم نے مل کر فیصلے کرنے ہیں۔این سی او سی میں فیصلے ہوتے ہیں۔پابندیوں سے لوگوں کے بے روزگار ہونے کی بات درست ہے۔

ہم نے جو تجاویز دی ہیں اس پر عمل ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ٹیکسز کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے۔کوشش ہے کہ جو ٹیکس جمع ہو وہ قومی خزانے میں آئے۔ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کے بعد کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی کارکردگی میں نمایاں فرق آیا ہے۔

کراچی پریس کلب کا ملک میں جمہوریت کی بحالی اور اس کے استحکام کے لیے تاریخی کردار ہے۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی یہاں آتی تھیں۔آپ کا اور ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے۔میڈیا ورکرز ہمیں کبھی پیچھے نہیں پائیںگے۔

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کے حوالے سے میڈیاہاؤ سز کے مالکان سے بات کی ہے۔اس حوالے سے سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکرٹری ارمان صابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پریس کلب کی گرانٹ کا معاملہ حل ہوگیا ہے اور آج ہمیں چیک دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین تاجر اتحارعتیق میر نے 8 بجے تک کاروبار کی اجازت مانگ لی

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ پریس کلب کا ساتھ دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ایل ڈی اے میں 210پلاٹوں کا معاملہ تھا وہ حل ہورہا ہے اور متبادل جگہ دیکھ لی گئی ہے۔ہم سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مشکور ہیں کہ انہوںنے دو سال سے رکی ہو ئی گرانٹ بحال کی ہے۔

Related Posts