سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبے بھر کے مزارات کل سے کھولنے کا فیصلہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبے بھر کے مزارات کل سے کھولنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبے بھر کے مزارات کل سے کھولنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر کے مزارات کھولنے کا اعلان کردیا، وزیرِ اوقاف سندھ نے کہا ہے کہ کل سے سندھ بھر کے مزارات کھول دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے زائرین کیلئے صوبے بھر کے مزارات کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اوقاف سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے مزارات مکمل ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے۔

وزیرِ اوقاف سندھ سہیل انور سیال نے زائرین کو ہدایت کی کہ مزارات پر ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ نئی کورونا ایس او پیز کے تحت مزارات کھولنے کا فیصلہ عوام کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے سرکاری حکم نامے کے تحت آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

 سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ آج سے 28 فروری تک نئی ہدایات اور ایس او پیز نافذ العمل ہوں گی جن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سندھ بھر میں نئی ایس او پیز کے تحت آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts