پی پی کی نالائقی اور نالائق وزیراعلیٰ کی وجہ سے سندھ ڈوب رہا ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی پی کی نالائقی اور نالائق وزیراعلیٰ کی وجہ سے سندھ ڈوب رہا ہے، خرم شیر زمان
پی پی کی نالائقی اور نالائق وزیراعلیٰ کی وجہ سے سندھ ڈوب رہا ہے، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے سے لئے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

ہم آج صرف کراچی نہیں پورے سندھ کی بات کررہے ہیں۔پورے صوبے کے حالات خراب ہیں۔سندھ حکومت اور انکے وزیر بلدیات صرف شاہراہ فیصل پر گھومتے رہے۔بدین، ٹھٹہ، سجاول، میرپورخاص، حیدرآباد بھی ڈوبے ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ اور وزراء کہیں نظر نہیں آرہے۔

اس موقع پر خرم شیر زمان کے ہمراہ مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، ترجمان کراچی جمال صدیقی، رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج، پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدرمحمود مولوی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ ابھی تک یوسف گوٹھ نہیں گئے۔

پی پی کی نالائقی اور نالائق وزیراعلیٰ کی وجہ سے سندھ ڈوب رہا ہے۔بلاول زرداری دیکھیں پوری سندھ کے کیا حالات ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی سے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں ملا۔پیپلزپارٹی کے نالائق وزیراورنالائق اعلی بتائیں بارہ سال انہوں نے کیا کیا۔ملیرندی کے اطراف چائینہ کٹنگ ہورہی ہے۔

ملیرکے جیالے اربوں پتی کیسے بنے اس کے ذمہ دارکون ہیں۔ملیرکے جیالوں کے بینک اکاونٹ توچیک کریں۔ملیرمیں ریتی بجری مافیا کی سرپرستی کون کررہا ہے؟بلاول بھٹو کی گھٹیا سوچ ہے کہ جب بارش آتی ہے زیادہ پانی آتا ہے۔ہمارے ایم پی ایزپوری رات ملیرندی پر موجودرہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی ہاؤس اوربلاول ہاؤس کے باہر پانی نہیں تھاکیونکہ وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی اوربلاول ہاؤس میں بلاول رہتا ہے۔ایڈمنسٹریٹربھی ایسے شخص کو لگایا جارہا ہے جونالائق اعلی کی ٹیم کا حصہ ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے دیگرحلقوں کی طرح کنٹونمنٹ کے علاقوں کی حالت مزید خراب تھی۔ڈی ایچ اے اورکلفٹن کنٹونمنٹ مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

ادارے میں کرپشن ہے چائینہ کٹنگ بھی ہورہی ہے۔امن وامان کی صورتحال بھی باقی کراچی سے مختلف نہیں ہے۔ڈی ایچ اے لاہور میں ایک اتھارٹی ہے کراچی میں صورتحال مختلف ہے۔ان اداروں کا آڈٹ کروایا جائے۔میرے حلقے کے لوگ پریشان ہیں ہر تین ماہ بعد افسران تبدیل کئے جاتے ہیں۔

Related Posts