لاہور: غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاپہلامرحلہ آئندہ ماہ تک جاری رہے گا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ہرمستحق فرد کو اپنے خاندان کے لئے کھانے پینے کی اشیا ء کی خریداری کے لئے 12ہزار روپے کی رقم فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغازکے لئے کچھ وقت درکا ہے۔
سندھ میں ریلیف پروگرام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ سندھ کواحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاسب سے زیادہ حصہ مل رہاہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے واضح کیاکہ احساس پروگرام کوبے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ نہ جوڑا جائے کیونکہ دونوں پروگرام حدود اورطریقہ کارمیں مختلف ہیں۔