سندھ انویسٹمنٹ کی ویب سائٹ ہیک، حکومت اسکول بند کرے۔ہیکرز کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ انویسٹمنٹ کی ویب سائٹ بند، طلباء کی زندگی کیلئے حکومت اسکول بند کرے۔ہیکرز
سندھ انویسٹمنٹ کی ویب سائٹ بند، طلباء کی زندگی کیلئے حکومت اسکول بند کرے۔ہیکرز

کراچی: سندھ انویسٹمنٹ کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی جبکہ ہیکرز نے حکومتِ سندھ کو پیغام دیا ہے کہ طلباء کی زندگیاں مذاق نہیں ہیں، اسکول فوری طور پر بند کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے سندھ انویسٹمنٹ کی ویب سائٹ ہیک کر کے اس کا تمام تر ریکارڈ ضائع کردیا۔ ویب سائٹ پر گمنام ہیکرز کا پیغام نظر آرہا ہے جس کے مطابق حکومتِ پاکستان سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہیکرز نے سندھ حکومت کو پیغام دیا ہے کہ ہم حکومت کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ طلباء کی زندگیاں مذاق نہیں ہیں، اسکولز فوری طور پر بند کیے جائیں جبکہ طلباء کسی بھی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔

حکومت کو پیغام دیتے ہوئے ہیکرز نے کہا ہے کہ آپ اپنا اثاثہ یعنی طلباء کو تباہ نہ کریں، طلباء کو کورونا سے بچائیں اور پاکستان بچائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نیوز چینل پر خبریں پڑھنے کیلئے خاتون روبوٹ متعارف

Related Posts