کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں پورشن بنانے کیخلاف درخواست پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بلڈر کو فوری تعمیرات روکنے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ میں نارتھ ناظم آباد میں پورشن بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل وحید حسین ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ پلاٹ نمبر 66 بلاک سی میں رہائشی پلاٹ پر پورشن بنائے جا رہے ہیں۔
پورشن سے علاقہ مکینوں کے حقوق متاثر ہوں گے۔ علاقہ مکینوں کو سیوریج، پارکنگ سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہوگا۔
درخواست گزار کے وکیل وحید حسین ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ بلڈرز کو تعمیرات روکنے اور ایس بی سی اے کو کارروائی کی ہدایت دی جائے۔
مزید پڑھیں: رانا شمیم توہینِ عدالت کی فردِ جرم مؤخر، کاؤنٹر حلفی بیان جمع کرانے کا حکم