سندھ ہائی کورٹ نے20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائیکورٹ،لاپتہ افراد کے کیسز ضلعی ٹاسک فورس کو منتقل
سندھ ہائیکورٹ،لاپتہ افراد کے کیسز ضلعی ٹاسک فورس کو منتقل

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے دوران فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے۔

اس سلسلے میں عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈی جی پرائیوٹ اسکولز 20 فیصد رعایت کے قانون پر عمل درآمد کرائیں، والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کی شکایت درج کرائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ شکایات ملنے پر ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کریں۔سندھ ہائی کورٹ نے انہیں حکم دیا کہ عدالتی حکم پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔

عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کی جائے۔ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے عدالتِ عالیہ کو فیسوں میں کمی نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سندھ حکومت کی جانب سے بھی 20 فیصد اسکول فیس میں رعایت پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ نے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی گئی۔

Related Posts