سندھ ہائی کورٹ: صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sohail anwar siyal
پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے وزیر اوقاف سندھ کی جمعہ کے اجتماعات میں دعاؤں کی اپیل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

منگل کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

شیراز راجپر ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ سہیل انور سیال کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 28 نومبر کو ہوگی۔ درخواست ضمانت کی سماعت بھی 28 نومبر کو کی جائے۔

سماعت کے دوران اسٹنٹ اٹارنی جنرل عرفان عزیز بھی روسٹرم پر آگئے۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ سہیل انور سیال کی طرف سے درخواست ضمانت کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ہم نیب کو کاپی فراہم کرچکے ہیں۔

عدالت نے سہیل انورسیال کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر توسیع کردی۔ عدالت نے صوبائی وزیر کیخلاف انکوائری کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ نیب کے مطابق سہیل انور کیخلاف انکوئری جاری ہے۔

Related Posts